بی جے پی کے مرکزی قیادت نے گجرات کی وزیر اعلی آنندی بین پٹیل کا عہدہ سے استعفی آج قبول کر لیا۔
بی جے پی پارلیمانی بورڈ کی پارٹی صدر امت شاہ کی صدارت میں یہاں ہوئی میٹنگ میں ان کے استعفے کو منظور کیا گیا۔
میٹنگ کے بعد
مرکزی وزیر اور پارٹی کے سینئر لیڈر ایم وینکيا نائيڈو نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ بورڈ نے مسز پٹیل کے پارٹی صدر کو بھیجے اس مراسلہ پر غور کیاہے، جس میں انہوں نے بڑھتی عمر کا حوالہ دے کر عہدے سے سبکدوش کئے جانے کی درخواست کی تھی۔